توصیف وسیر کے نئے سونگ ”ونگاں گجراتی “کی سوشل میڈیا پر دھوم

میرا نیا سونگ ”دل لٹ کے ڈھولا“آج ریلیز ہو رہا ہے پرستار اسے بھی پسند کرینگے،توصیف وسیر

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 26 اپریل 2019 18:37

توصیف وسیر کے نئے سونگ ”ونگاں گجراتی “کی سوشل میڈیا پر دھوم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) توصیف وسیر کے نئے سونگ ”ونگاں گجراتی “کی سوشل میڈیا پر دھوم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجابی ثقافتی بولیاں ”شیخوپورہ موڈ اے“سے شہرت حاصل کرنے والے نوجوان گلوکار توصیف وسیر کا نیا سونگ ”ونگاں گجراتی “ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے جو کہ ٹک ٹاک کی زینت بھی بنا ہو ا ہے،گلوکار توصیف وسیرکا کہنا ہے کہ پنجابی و سرئیکی مکس سونگ کی مقبولت سے میرا حوصلہ بلند ہوا ہے اور اب مزید اچھا گانے کا عزم ہے،انہوں نے کہا کہ باﺅپروڈکشن کے تعاون سے آج 27اپریل کو میرا ایک اور نیا سونگ پردیسی ڈھولا کی کٹ پر”دل لٹ کے ڈھولا“ریلیز ہو رہا ہے امید ہے کہ میرے پرستار اس سونگ کو بھی بے حد پسند کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں