پلازہ تھیٹر لاہور میں صائمہ خان کے ڈانس آئٹم کی دھوم

سٹیج ڈرامہ ”نچاں گئے ساری رات“میں تمام فنکاروں کی پرفارمنس لاجواب ہے،صائمہ خان

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 24 جون 2019 13:24

پلازہ تھیٹر لاہور میں صائمہ خان کے ڈانس آئٹم کی دھوم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،باﺅ اصغر) پلازہ تھیٹر لاہور میں صائمہ خان کے ڈانس آئٹم کی دھوم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرنگ کراس مال روڈ لاہور پر واقع پلازہ تھیٹر میں نیا شروع ہونے والاسٹیج ڈرامہ ”نچاں گئے ساری رات“میں فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ صائمہ خان اپنی نئی منفرد ڈانس آئٹم کی بدولت شائقین کے دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہے ،اس ڈرامہ کی تحریرو ہدایات لالہ شہزاد کی ہے جبکہ کاسٹ میں صائمہ خان کے علاوہ ستارہ بیگ،شمع رانا ،نادیہ علی ،امان اللہ،مجا ہد رانا ،ظفر ارشاد،گوگا جی ،افشان چیمہ ،عرفیہ بٹ،شاہد نوشاد،فوکی خان،علی خان شامل ہیں ،صائمہ خان نے ایک ملاقات میں ہمارے نمائندے کو بتایا کہ سٹیج ڈرامہ ”نچاں گئے ساری رات“میں تمام فنکاروں کی پرفارمنس لاجواب ہے اور ہمارا ڈرامہ سپر ہٹ جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں