انتظامیہ کی تنبیہ کے بعد پی آئی اے کے نام سے پیش کئے جانیوالے اسٹیج ڈرامے کا نام تبدیل کر دیا گیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز انتظامیہ کی سخت تنبیہ کے بعد اداکار و ڈرامہ پروڈیوسر ایم اے ٹھاکر نے اپنے اسٹیج ڈرامے کا نام پی آئی اے سے تبدیل کر کے فٹا فٹ رکھ دیا ۔

(جاری ہے)

اداکار و ڈرامہ پروڈیوسر ایم اے ٹھاکر نے الحمر اہال نمبر II میں پی آئی اے کے نام سے اسٹیج ڈرامہ شروع کر رکھا تھا تاہم پی آئی اے نے اس کا علم ہونے پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی جس کے بعد ڈرامہ پروڈیوسر نے اسٹیج ڈرامے کا نام پی آئی اے سے تبدیل کر کے فٹا فٹ رکھ لیا ہے اور اسے اب نئے نام سے پیش کیا جارہا ہے ۔

ڈرامے کی کاسٹ میں روشنی خان، گلناز ، فرح لعل،ایم اے ٹھاکر ،سلیم ساجن ، افروز خان سمیت دیگر شامل ہیں۔ اسٹیج کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی قومی ادارے کے نام پر اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا ہو تاہم متعلقہ ادارے کے سختی سے نوٹس لینے کے بعد نام کو تبدیل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں