نئے عزم اور ولوے کے ساتھ شوبز میں واپسی ہوئی ہے ‘ صوفیہ مرزا

میرے پرستار عنقریب ڈرامہ سیریلز میں کام کرتے ہوئے دیکھیں گے

منگل 10 دسمبر 2019 12:02

نئے عزم اور ولوے کے ساتھ شوبز میں واپسی ہوئی ہے ‘ صوفیہ مرزا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) اداکارہ صوفیہ مرزانے کہا ہے کہ دوبارہ نئے عزم اور ولوے کے ساتھ شوبز میں واپس آئی ہوں اور میرے پرستار مجھے عنقریب ڈرامہ سیریلز میں کام کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بناء پر شوبز سے دور تھی مگر اب میں نے دوبارہ شوبز میںانٹری دیدی ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں نے بطور ٹی وی میزبان بھی کام کیا ہے اور مجھے شیخ رشید اورڈاکٹر فاروق ستارکا انٹر ویو کرتے ہوئے بہت مزہ آیا کیونکہ ان کی باتیں انتہائی دلچسپ تھیں۔ صوفیہ مرزا نے کہا کہ پرستارو ں سے اپیل ہے کہ میری کامیابی کے لئے خصوصی دعا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں