شوبز کی سب سے پسندیدہ ایک اور جوڑی نے راہیں جدا کرنے کرلیں ، فرحان سعید اور اروا ہوقین نے علیحدگی اختیار کر لی ‘نجی ٹی

منگل نومبر 23:35

شوبز کی سب سے پسندیدہ ایک اور جوڑی نے راہیں جدا کرنے کرلیں ، فرحان سعید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) شوبز کی سب سے پسندیدہ ایک اور جوڑی نے راہیں جدا کرنے کرلیں ، فرحان سعید اور اروا ہوقین نے علیحدگی اختیار کر لی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر فرحان سعید اور اروا ہوقین کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس کے باعث دونوں کے مداح پریشانی میں مبتلا ہیں لیکن تاحال فرحان سعید اور اروا ہوکین کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ، علیحدگی کی وجہ ابھی تک سامنے نہ آسکی لیکن ذرائع کا کہناہے کہ دونوں کے مابین علیحدگی باہمی رضامندی سے اختیار کی گئی ہے ۔

دونوں نے علیحدگی کی وجہ کو باہمی طور پر قبول کیا جبکہ کوئی خاص وجہ اب تک منظرعام پر نہ آسکی۔یاد رہے دونوں اداکار پچھلے تین سالوں سے ازدواجی رشتے میں منسلک تھے جن کی جوڑی کے چرچے ہمیشہ سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments