راحت فتح علی ایک بار پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے

گلوکار کو12لاکھ47ہزار186روپے کے ایڈوانس انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس ارسال

بدھ 16 جون 2021 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) نامور گلوکار راحت فتح علی خان ایک بار پھر فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے ریڈار پر آ گئے ۔ ایف بی آر کی جانب سے گلوکار راحت فتح علی خان کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کے لئے نوٹس بھجوا دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

گلوکار کو 12لاکھ47ہزار186روپے کی عدم ادائیگی پر نوٹس ارسال کیا گیا ہے ۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایڈوانس انکم ٹیکس ادائیگی کی آخری تاریخ15جون مقرر تھی تاہم گلوکار کی جانب سے تاحال ایڈوانس انکم ٹکس ادا نہیں کیا گیا ۔راحت فتح علی خان کو ڈی ایچ اے فیز تھری میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس بھجوایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں