اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںفلم انڈسٹری کو مضبوط سہارے کی ضرورت ہے ‘اپنا کردار سن کر فلم سائن کیا ..

فلم انڈسٹری کو مضبوط سہارے کی ضرورت ہے ‘اپنا کردار سن کر فلم سائن کیا کرونگا‘اداکار نواز خان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10جنوری 2009 ء ) معروف اداکار نواز خان نے کہا ہے کہ اس وقت فلم انڈسٹری کو مضبوط سہارے کی ضرورت ہے اس کیلئے ہدایتکاروں اور فلمسازوں کو اپنی سوچ میں تبدیلی لانا ہو گی اور رائٹر ز کو عام ڈگر سے ہٹ کر کہانیاں لکھنا ہونگی ۔

(خبر جاری ہے)

ایک ملاقات میں نواز خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اب فلموں میں جاندار کردار ادا کرونگا۔ عام اور یکسانیت والے کردار نہیں کرونگااور اس وجہ سے ہی میں نے ایک فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے کیونکہ اس میں میرا کردار معیار ی نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ میں اپنا کردار سن کر فلم سائن کیا کرونگا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں