پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 17 کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

منگل 7 اگست 2018 16:49

لاہور۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ چھ ماہ کیلئے 17 قومی بلائنڈ کرکٹر ز کیلئے تین مختلف کیٹیگریز میں سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا،اے کیٹیگری میں شامل کرکٹرز کو 12 ہزار روپے ،بی کیٹیگری میں شامل کرکٹرز کو 10 ہزار روپے اور سی کیٹیگریز میں شامل کرکٹرزکو 9 ہزار ماہانہ ملیں گے،پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس ،فٹنس اور ڈسپلن کے معاملات کو دیکھ کر انہیں سنٹرل کنٹریکٹ دیئے ہیں،سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں اے کیٹیگری میں 3 کرکٹرز ریاست خان ،مطیع اللہ اور محمد اکرم شامل ہیں ،بی کیٹیگرز میں شامل 3 کرکٹرز میں بدر منیر ،ہارون خان اورنثار علی شامل ہیں جبکہ سی کیٹیگری میں شامل 11 کرکٹرز میں محمد راشد ،انیس جاوید ،محمد ایاز ،اسرار حسین ،محسن خان ،ثناء اللہ ،غلام اکبر ،شاہ زیب حیدر ،بسمہ اللہ خان ،ادریس سلیم اور عبدالمالک شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں