پی ایس ایل سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد ملی ، ہارون لورگاٹ

اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کی ٹیمیں پاکستان آکر کرکٹ کھیلیں، لاہور قلندرز کے زیر اہتمام پریس کانفرنس

جمعرات 13 ستمبر 2018 21:48

پی ایس ایل سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد ملی ، ہارون لورگاٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے پی ایس ایل کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا دروازہ قرار دیدیا۔لاہور قلندرز کے زیراہتمام پریس کانفرنس کے دوران ہارون لورگاٹ نے کہا کہ لیگ کے پہلے پروجیکٹ کے آغاز پر لاہور آیا تھا، طویل عرصہ بعد دوبارہ آمد پر بہت خوش ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ پاکستانی لیگ میں کرکٹ کا معیار دیکھ کر بیحد خوشی ہوتی ہے،پوری امید ہے کہ یہ لیگ یہاں عالمی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی، اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کی ٹیمیں پاکستان آکر کرکٹ کھیلیں۔ایک سوال پر لورگاٹ نے کہا کہ لاہور قلندرز نے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے بہت اقدامات اٹھائے ہیں، پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام متاثر کن ہے، اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلیے بہترین پلیٹ فارم میسر آیا۔یاد رہے کہ ہارون لورگارٹ لاہورقلندرز کی دعوت پر ہی پاکستان آئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں