امام الحق ان فٹ ،آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے

جمعرات 11 اکتوبر 2018 18:07

امام الحق ان فٹ ،آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے
لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز امام الحق ان فٹ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے ، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے امام الحق کے دائیں ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہ بن سکیں گے ، پی سی بی نے باقاعدہ امام الحق کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عدم شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں