نیوزی لینڈ کیخلاف اب تک کھیلی گئی ٹیسٹ سیریزمیں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا

جمعرات 29 نومبر 2018 14:41

نیوزی لینڈ کیخلاف اب تک کھیلی گئی ٹیسٹ سیریزمیں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموںکے مابین 1955ء سے اب تک57ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میںسی25میچ پاکستان نے جیتے،11میچ نیوزی لینڈنے جیتے اور21میچ ڈراہوئے۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب43.85فیصد اورنیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب19.29فیصدجبکہ دونوںٹیموںکے مابین میچ ڈراہونے کاتناسب36.84فیصدہے۔

پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموںکے مابین پاکستان میں1955ء سے یکم مئی تا3مئی2002 کے دوران 21ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میںسی13میچ پاکستان نے جیتے،2میچ نیوزی لینڈنے جیتے اور6میچ ڈراہوئے۔پاکستان میںپاکستان کی کامیابی کاتناسب61.90فیصداورنیوزی لینڈکاپاکستان میں کامیابی کاتناسب9.51فیصدجبکہ دونوںٹیموںکے مابین میچ ڈراہونے کا تناسب 28.57 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموںکے مابین پاکستان کی سرزمین پرآخری میچ یکم مئی2002ء سی3مئی 2002ء تک قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلاگیاجوپاکستان نے 324رنزسے جیتا۔جبکہ پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموںکے مابین نیوزی لینڈمیں1965ء سی25تا29نومبر2016کے دوران31ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میںسی10میچ پاکستان نے جیتے،7میچ نیوزی لینڈنے جیتے اور14میچ ڈراہوئے۔نیوزی لینڈمیںپاکستان کی کامیابی کاتناسب32.25فیصداورنیوزی لینڈمیںنیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب22.58فیصدجبکہ دونوںٹیموںکے مابین میچ ڈراہونے کاتناسب45.16فیصدہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں