لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کی زیر صدارت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:53

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کی زیر صدارت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس
لاہور۔12 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اہم امعاملات زیر بحث آئے ،اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے بتایا کہ پی او اے جنرل کونسل اجلاس میں گذشتہ برس ہونے والی پراگریس کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے بتایا کہ نیشنل گیمز کے لئے تمام وینیوز تیار ہیں اور ایسوسی ایشن اپریل میں نیشنل گیمز کے انعقاد کی خواہش مند ہے تاہم ہم نے انہیں کہا کہ نیشنل گیمز سے پہلے وہاں کے وینیوز کا جائزہ لیں گے، عارف حسن نے بتایا کہ کھٹمنڈو میں ہونے والی سیف گیمز اکتوبر تک ملتوی ہونے کاامکان ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تمام سپورٹس فیڈریشنز سے کہا ہے کہ 16 مارچ تک اپنے اپریل کے شیڈول سے آ گاہ کردیں، آئی او سی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی او سی نے ہدایت کی تمام نیشنل اولمپک کمیٹیاں آ ئین کو ویژن 2020 ء کے تحت بنائیںاور ہم نے بھی آ ئی او سی کے ویژن 2020 ء کے مطابق پی او اے کے آ ئین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے ، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیشنل بیچ گیمز کو بہترین انداز میں کروائیں گے، عارف حسن نے کہا کہ پی او اے میں اولمپک اکیڈمی بنانے کے تجویز سامنے آئی ہے، کامران لاشاری کو اولمپک اکیڈمی کے انچارج ہوں گے،عارف حسن نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے کھیل نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور اب تک ہمیں جو اطلاع ملی ہے ان سے کھیلوں کے بہتری کی جانب جانے کی توقع ہے ،عارف حسن نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق پی او اے پرائیویٹ باڈی ہے،سپریم کو رٹ کا فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے،پی او اے کے صدر نے کہا کہ پی او اے ملک میں کھیلوں کی بہتری کے لئے اپنا کردار احسن طریقہ سے نبھارہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں