پاکستان اورزمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں 5سال5ماہ بعد30اکتوبرکوپاکستان میں مدمقابل ہونگی

پیر 26 اکتوبر 2020 14:38

پاکستان اورزمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں 5سال5ماہ بعد30اکتوبرکوپاکستان میں مدمقابل ہونگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان اورزمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں تقریباً5سال5ماہ بعد30اکتوبرکوپاکستان میں مدمقابل ہونگی۔پاکستان میں پاکستان اورزمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین آخری میچ31مئی2015کوقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلاگیا۔یہ میچ بارش کی وجہ سے غیرفیصلہ کن رہا۔

(جاری ہے)

اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اووروں میں9وکٹوں کے نقصان پر296رنزبنائے پاکستان کی جانب سے محمدحفیظ80،بابراعظم54، اظہرعلی46،انورعلی38اورسرفرازاحمد25رنزبناکرنمایاں بیٹسمین رہے۔ بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم نی9اووروں میں 68رنزبنائے تھے لیکن بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں