سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 27جنوری سے شروع ہوگی

پیر 25 جنوری 2021 23:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) ٹینس کے فروغ کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 26جنوری کی بجائے اب 27 جنوری بروز بدھ سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ30جنوری تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولپور کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، مینز سنگلز، ڈبلز اور لیڈیز سنگلز، سینئر 35 پلس ڈبلز، بوائز اور گرلز انڈر18،14،10 ،8اور6کے مقابلے ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں