محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کی پہلی پنجاب یوتھ ہیلپ لائن کا افتتاح

یوتھ ہیلپ لائن سے نوجوانوں کو تعلیم، کیریئر ، صحت اور سپورٹس سے متعلق آگاہی دی جائیگی‘سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نوجوانوں کو ہیلپ لائن کا فائدہ ہوگا، ہر ضلع اور ہر شہر کے نوجوانوں کو ٹیلی فون پر آگاہی دی جائے گی‘ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کی پہلی پنجاب یوتھ ہیلپ لائن کا افتتاح جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم میں سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اور کنٹری ریپریزنٹیٹو یو این پاپولیشن فنڈ ڈاکٹر بختیار کادیروونے فیتہ کاٹ کر کیا، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس ماریہ طارق ، ڈائریکٹر یوتھ خُبیب کیانی، یوتھ کوآرڈینیٹر محمد ارسلان، شعیب احمد شہزاد، سبرینا خان، صالحہ رامے، دلشاد پری ودیگر بھی موجود تھے، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی زیادہ آبادی نوجوانوں کی ہے جن کو رہنمائی کی بہت ضرورت ہے،یوتھ ہیلپ لائن کے قیام سے نوجوانوں کے مسائل حل ہوں گے، یوتھ ہیلپ لائن سے نوجوانوں کو تعلیم، کیریئر، صحت اور سپورٹس سے متعلق آگاہی دی جائیگی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ہیلپ لائن کا نوجوانوں کو فائدہ ہوگا،نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب اہم اقدامات کررہا ہے، ہر ضلع اور ہر شہر کے نوجوانوں کو ٹیلی فون پر آگاہی دی جائے گی،تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوانوں کو کیریئر کے انتخاب میں بھی رہنمائی دی جائیگی،نوجوانوں کو صحت کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی جائیں گی،نوجوان ٹال فری نمبر 0800-88812پر کال کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں،کنٹری ریپریزنٹیٹو یو این پاپولیشن فنڈ ڈاکٹر بختیار کادیروونے کہا ہے کہ محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے تعاون سے نوجوانوں کے لئے کام کررہے ہیں، جدید دور میں نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو صحیح جگہ پر استعمال کرکے کامیابیاں حاصل کریں، ان کو مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کنٹری ریپریزنٹیٹو یو این پاپولیشن فنڈ ڈاکٹر بختیار کادیروو کو سوینئر دیئے۔

(جاری ہے)

پنجاب یوتھ ہیلپ لائن کے افتتاح سے قبل کنٹری ہیڈ یواین ایف پی اے ڈاکٹر بختیار کادیروو نے سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں