ٹینس سٹار ثانیہ مرزانے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں اعصام الحق اور عقیل خان کیساتھ پریکٹس کی

سپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے، ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی‘ انٹر نیشنل ٹینس سٹار کی گفتگو

بدھ 1 دسمبر 2021 00:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) انٹرنیشنل ٹینس سٹار ثانیہ مرزانے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ پریکٹس کی ۔ٹینس سٹار نے دو گھنٹہ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی ۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرز ا نے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین اورایڈمنسٹریٹر ٹینس کورٹ رحمت اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے، ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی، ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرکے لطف آیا ہے، کورٹ کی سہولیات سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں