ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا

اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پر ہوگی

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:20

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق میچز کے دوران 800 ایس ایس یو کمانڈوز سمیت 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی دینگے ،ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پر ہوگی۔

ڈی آئی جی کے مطابق تماشائیوں کیلئے پارکنگ پوائنٹس سے نیشنل اسٹیڈیم تک شٹل بس سروس چلے گی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹیم ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں الرٹ رہے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا اور تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں