صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کی قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے پر مبارکباد

بدھ 8 دسمبر 2021 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے پر مبارکباد دی ہے، بدھ کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20میچز میں کلین سویپ کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سویپ کرکے قوم کو بڑی خوشی دی ہے، دوسرے ٹیسٹ میچ میں ساجد خان نے 12وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، شائقین کرکٹ کواچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی،بابر اعظم نے ٹیم کی بہترین قیادت کی اور بیٹسمینوں نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے دورہ بنگلہ دیش کو یادگار بنا دیا، قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کا پرچم بلند کیا ہی

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>