محمد یوسف نے قومی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کو خوش آئند قرار دے دیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 19:47

محمد یوسف نے قومی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کو خوش آئند قرار دے دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کو خوش آئند قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں نیب کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ٹیم نے میگا ایونٹ سے جس طرح کی پرفارمنس دکھانا شروع کی ہے اس پر عوام بھی خوش ہیں، کسی بھی ورلڈ کپ میں 12 یا 14 ٹیمیں شریک ہوتی ہیں مگر ٹرافی کوئی ایک ہی حاصل کرتی ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ گرین شرٹس نے مثبت کرکٹ کھیلی، اس طرح کی کارکردگی کے بعد ہار بھی جائے تو دکھ نہیں ہوتا، ڈھاکا ٹیسٹ میں تین روز کھیل کا وقت ضائع ہونے کے باوجود پاکستان نے جس طرح کامیابی حاصل کی یہ بہت خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ کر رہا ہوں، مستقبل کے بارے میں کوئی بھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں