محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات

پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال

جمعرات 25 اپریل 2024 18:22

محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک نے ملاقات کی جس میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی ۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے، کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں