انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کر دی

اذلان شاہ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

اتوار 12 مئی 2024 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کر دی۔ عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجیم دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، اذلان شاہ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان کی ایک درجہ تنزلی، پاکستان ٹیم ریکنگ میں 15ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی کپ جیتنے پر جاپان عالمی رینکنگ میں 16ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آگیا۔واضح رہے کہ جاپان نے پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں شکست دیتے ہوئے ٹرافی جیتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں