محکمہ زراعت لکی مروت کے عملے نے عید کی خوشیاں زمینداروں کے نام کرتے ہوئے تینوں دن فیلڈ میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے جاری کیمیکل آپریشن میں گزار دیئے

منگل 26 مئی 2020 14:20

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) محکمہ زراعت لکی مروت کے عملے نے عید کی خوشیاں زمینداروں کے نام کرتے ہوئے تینوں دن فیلڈ میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے جاری کیمیکل آپریشن میں گزار دیئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالقیوم خان نے پہلے ہی عملے اور ماہرین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی تھیں اور تمام اہلکاروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ڈیوٹی پر موجود رہیں اور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن میں بھرپور حصہ لیں ضلع لکی مروت کے کئی دیہی علاقے رواں سال ماہ فروری سے ٹڈی دل کے حملوں کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ زراعت فصلوں، باغات، درختوں اور کھیتوں کے لئے زہر قاتل سمجھے جانے والے اڑن کیڑوں کو تلف کرنے میں شروع دن سے مصروف ہے ۔

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر عبدالقیوم نے بتایا کہ فروری اور مارچ میں ٹڈی دل کا مکمل صفایا کردیا گیا تھا تاہم یہاں چند قیام کے دوران انہوں نے انڈے دیئے جن سے ن بچے نکل آئے اور یہ اپریل میں بالغ ہوکر دوبارہ خطرے کا نشان بن گئے ۔انہوں نے کہا کہ بالغ ٹڈیوں کے خاتمے کے لئے کیمیکل آپریشن جاری ہے، مقامی سطح پر ٹڈیوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے تاہم پڑوسی اضلاع سے آنے والی ٹڈیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں