آرپی او بنوں کی شہید اے ایس آئی محمد شاہ کے گھر آمد ‘لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا

منگل 11 مئی 2021 12:55

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) ریجنل پولیس آفیسر بنوںساجد علی خان انڈس ہائی وے پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد شاہ کے گھر واقع گائوں کوٹکہ محمودگئے، ڈی پی او لکی مروت عمران خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے شہید اے ایس آئی محمد شاہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آر پی او ساجد علی خان کا کہنا تھا کہ جان کی قربانی سے بڑی قربانی کوئی نہیں، پولیس فورس کے افسران اور جوانوں کی زندگیاں وطن کیلئے وقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے خیبر پختونخوا پولیس کے شہدا ء محکمے کا قابل فخر سرمایہ اور قوم کے اصل ہیرو ہیں ۔انہوں نے شہید اے ایس آئی محمد شاہ کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کی بہترین ویلفیئر اور سرپرستی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں