لکی مروت ، سرچ آپریشن کے دوران4اشتہاریوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 دسمبر 2018 22:15

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2018ء) پولیس نے تھانہ تجوڑی کی حدود میںجرائم پیشہ افرادکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران چار اشتہاری مجرم اور متعدد مشکوک افراد گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوآصف گوہر کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلئے آپریشن کے دوران پولیس نے کریمنل ریکارڈ ویری فیکیشن سم کی مدد سے لوگوں بالخصوص مشکوک افراد کا ڈیٹا چیک کیا جبکہ گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے قلع قمع تک آپریشن جاری رہے گا، منشیات فروشوں پر پہلے ہی عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے جبکہ مطلوب افراد کے ٹھکانوں پر چھاپوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مشکوک افراد اور سرگرمیوں سے متعلق پولیس کو اطلاع کریں۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں