لکی مروت،شہید کانسٹیبل عصمت اللہ کے ورثاء کو شہداء پیکیج دیدیا گیا

جمعہ 4 جنوری 2019 23:02

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2019ء) کوئی سات ماہ قبل کرم پار علاقے میں شرپسندوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عصمت اللہ کے ورثاء کو صوبائی حکومت کی طرف سے شہداء پیکج کے تحت ایک کروڑ روپے فراہم کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل عصمت اللہ خان نے 23مئی کو کرم پارعلاقے کے گائوں وانڈہ اورنگزیب میں شرپسندوں کے ساتھ مڈ بھیڑ میں جام شہادت نوش کیا تھا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف گوہر نے شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو شہدا پیکج کے تحت ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم حوالے کی، اس موقع پرڈسٹرکٹ کونسلر حنیف اللہ بھی موجود تھے ۔

ضلعی پولیس سربراہ نے شہید کانسٹیبل عصمت اللہ کے والد، بھائی اور بچوں سے ملاقات کی اور کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ انہوں نے اپنے خون سے اس دھرتی پر امن و آشتی کی آبیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کے ورثاء خود کو اکیلا نہ سمجھیں ہم ہر لمحے اور ہر وقت ان کے ساتھ ہیں اور انہیں درپیش مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں