صوبائی وزیر کا لکی مروت کے 60 دیہاتوں میں مجموعی طور پر 71 بیل اور گائے کے بڑے جانوروں کا اجتماعی صدقہ

کمیٹیوں کے زریعے گوشت غرباء گھرانوں اور لاک ڈآؤن سے متاثرہ آفراد میں تقسیم ،وباء سے متعلق جاری حفاظتی تدابیر پر عمل کیا گیا

ہفتہ 25 اپریل 2020 15:10

صوبائی وزیر کا لکی مروت کے 60 دیہاتوں میں مجموعی طور پر 71 بیل اور گائے کے بڑے جانوروں کا اجتماعی صدقہ
لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2020ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے پہلے رمضان المبارک کے دن لکی ونورنگ شہروں سمیت ضلع کے 60 دیہاتوں میں مجموعی طور پر 71 بیل اور گائے کے بڑے جانوروں کا اجتماعی صدقہ کیا۔ مشران وپارٹی عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیوں کے زریعے تمام جانوروں کا بیک وقت ذبح کردیا گیا اور گوشت غرباء گھرانوں اور لاک ڈآؤن سے متاثرہ آفراد میں تقسیم کیا گیا۔

صوبائی وزیر کیہیدایت پر جانوروں کو ذبح کرنے اور گوشت کی تقسیم کے عمل کے دوران کورونا وائرس وباء سے متعلق جاری حفاظتی تدابیر پر عمل کیا گیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور انکے بڑے بھاء فیصل انعام اللہ خان نے جانوروں کی اجتماعی صدقات اور اس موقع پر دعاؤں میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

صدقات کی موقع پر ملک سمیت صوبہ خیبر پختونخوا سے کورونا وائرس کے خاتمے، اس بیماری سے متاثرہ تمام مریضوں کی جلد صحت یابی ، ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی، آمن وآمان کا قیام، سالمیت واستحکام کے لیئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک اور صوبہ کورونا وباء جیسے خطرناک بیماری کی صورتحال سے دوچار ہے اور اس وجہ سے پوری قوم بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدقے اللہ تعالی کے غصے کو ٹھنڈا کرتا ہے اور انسان کو بری موت سے محفوظ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انکے طرف سے جانوروں کو ذبح کرکے اجتماعی صدقات کا مقصد اس وباء کے خاتمے کیلئے اللہ تعالی سے رجوع کرتے ہوئے آپنے گناہوں کو معاف کرنا تھا۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک میں اللی تعالی کے حضور آپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور ملک سمیت امت مسلمہ کی حفاظت، کورونا ودیگر آفتوں وبیماریوں کی خاتمے کے لیئے خصوصی دعائیں کریں۔دریں آثناء صوباء وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے تبلیغی مرکز لکی مروت میں موجود مشران سے خصوصی ملاقات کی ، ملاقات میں تبلیغی افراد میں کورونا وآئرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اس حوالے سے حفاظتی اقدامات پر بات چیت ہوئی جبکہ ملک سے کورونا وآئرس بیماری کی خاتمے ، اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی ما نگنے اور دین اسلام کی سربلندی و امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں