سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے،امیر مقام اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر زاہد درانی نے سیلاب متاثرین میں چیکس تقسیم کیے

بدھ 3 اگست 2022 22:50

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2022ء) مشیر وزیر اعظم امیر مقام اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر زاہد درانی کا دورہ لکی مروت۔وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر زاہد درانی اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے لکی مروت کا دورہ کیا اور وفاقی حکومت کی طرف سے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی رقوم کےچیکس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی طرف سے وزیر اعظم کے مشیر اور ڈپٹی اسپیکر کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر نقصانات کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اب تک سیلاب سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 262مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وہ اور ڈپٹی اسپیکر سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں، سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں