مودی سیاسی سطح پر ناکامی کے بعد سپریم کورٹ کے ذریعے یہ فیصلہ کرواکر مقبوضہ کشمیر میں مسلم تشخص کو ختم کرنا چاہتاہے، عبدالرشید ترابی

مودی گھنائونے عزائم میں کامیاب ہوگیا تو پھر مشکلات میں اضافہ ہوگا،حکومت پاکستان حالات کی سنگینی کا ادراک کر کے مسئلے کو اقوام متحدہ،عالمی عدالت انصاف سمیت دنیا کے پر فورم پر اٹھائے،صحافیوںسے گفتگو

بدھ 23 اگست 2017 16:01

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) جماعت اسلامی کے سابق امیر کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے سیاسی سطح پر ناکامی کے بعد سپریم کورٹ کے ذریعے یہ سازش آگے بڑھارہے ہیں،نریندرمودی سپریم کورٹ کے ذریعے یہ فیصلہ کرواکر کشمیریوںکے مسلم تشخص کو ختم کرنا چاہتاہے،ایک دفعہ نریندر مودی اپنے ان گھنائونے عزائم میں کامیاب ہوگیا تو پھر مشکلات میں اضافہ ہوگا،حکومت پاکستان حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اس مسئلے کو اقوام متحدہ،عالمی عدالت انصاف سمیت دنیا کے پر فورم پر اٹھائے اور نریندرمودی کے عزائم کو ناکام بنائے،ان خیالات کااظہارانھوںنے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستانی افواج مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی انتہاکرچکی ہیں،تمام استعماری ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہ کرسکی،کشمیری اپنے شہداء کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفن کررہے ہیں،بھارت اپنی اس شکست کو دیکھ چکی ہے اور وہ اب نئی سازش کررہی ہے،ہندوستان کو یہ یقین ہوچکا ہے کہ کشمیری ان کی ساتھ نہیں رہ سکتے ،نریندرمودی نے پہلے کشمیریوںکو ظلم کے ذریعے دبادنے کی کوشش کی ناکام ہوئے پھر پیکیج دیا پھر بھی ناکام ہوئے اور اب یہ حکمت عملی بنائی ہے کہ کشمیرمیں انتہاپسند ہندووں کو بسایا جائے جس طرح اسرائیل نے فلسطینیوں کو نکال کر یہودی آباد کیے اسی طرح ہندوستان مقبوضہ کشمیرانتہاپسند ہندوئوں کو آباد کرنا چاہتا ہے تاکہ یہاں مسلم اکثریت کو ختم کرکے اقلیت میں بدل دیاجائے،جب رائے شماری ہوتو ہندولوگ ہندوستان کے ساتھ ملنے کا فیصلہ دیں۔

(جاری ہے)

یہ وہ سازش ہے جس پر ہندوستان گامزن ہے اس کوسازش کو ناکام بنانا ضرور ی ہے،ایک سوال کے جوا ب عبدالرشید ترابی نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کی با ت کرکے نظریہ پاکستان کی یاد لائی ہے،پاکستان کلمے کی بنیاد پر معروض وجود میں آیا،کشمیری اسلام کی نبیادپر قائم ہونے والے پاکستان کے لیے قربانیان پیش کررہے ہیں،اسلامی پاکستان کے ساتھ شامل ہوناکشمیریوں کے لیے زیادہ دلچسپی ہے،کشمیری پاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑرہے ہیں اس لیے وہ آج بھی اسی نظریے کیلئے قربانیاں پیش کررہے ہیں،تحریک آزادی کشمیردراصل تحریک پاکستان کا تسلسل ہے،تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔

عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حزب المجاہدین ڈیڑھ کروڑ عوام کی پہچا ن ہے،اپنی آزادی کی جدوجہد کررہی ہے اس کا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں ہے،حزب المجاہدین اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جدوجہد کررہی ہے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں