ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ نے بناولنٹ فنڈ سے ماہانہ امداد، تجہیزو تکفین، شادی گرانٹ اور اسکالر شپ گرانٹ کیلئی39لاکھ سے زائد کے فنڈز کی منظوری دید ی

پیر 17 ستمبر 2018 23:42

لالہ موسیٰ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ نے بناولٹ فنڈ سے ماہانہ امداد، تجہیزو تکفین، شادی گرانٹ اور اسکالر شپ گرانٹ کی 470درخواستوں پر 39لاکھ25ہزار روپے سے زائد کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دید ی ہے، بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سعدیہ مہر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد پرویز، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اکرم جنجوعہ و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گریڈ 1تا10کے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کیلئے ماہانہ امداد کی21اور گریڈ 11تا پندرہ کے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کی ماہانہ امداد کی15کیسز پیش کئے گئے ، بورڈ نے تمام کیسز کی منظوری دیتے ہوئے مجموعی طور پر 9لاکھ 50ہزار400روپے فنڈز کے اجراء کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

تجہیز و تکفین کے اخراجات کے لئے مجموعی طور پر 77درخواستوں پر 8لاکھ 10ہزار روپے فنڈز کے اجراء، شادی گرانٹ کے لئے 82درخواستوں پر مجموعی طور پر 13لاکھ5ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔

ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ نے سرکاری ملازمین کے ہونہار بچوں کے تعلیمی اخراجات کیلئے پرائمری تا میٹرک تک 18درخواستوں پر 27ہزار روپے، ایف تا بی اے کلاسز میں زیر تعلیم 186طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ گرانٹ کی مد میں5لاکھ58ہزار روپے، بی ایس آنرز، ایم اے ، ایم فل کلاسز میں زیر تعلیم ہونہار طلبہ کیلئے 55درخواستوں پر 3لاکھ30ہزار روپے اور اسپیشل اسکالر شپ کی مد میں 16درخواستوں پر 8لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔

ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے ہدایت کہ زیر التواء درخواستوں کیلئے درکار فنڈز کیلئے فوری طور پر صوبائی بہبود فنڈ کو ڈیمانڈ بھجوائی جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس ماہانہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے اور جن درخواستوں کی منظوری دی جاتی ہے ان کی رقم بذریعہ بنک درخواست گذاروں کے اکاونٹ میں منتقل کی جائے اور انہیں بذریعہ ایس ایم ایس آگاہی کیلئے نظام وضع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں