رورل ہیلتھ سنٹر میں صفائی، ڈاکٹر و عملہ کی حاضری اور ادویات کا اسٹاک چیک کیا

جمعرات 4 اپریل 2024 15:40

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے رورل ہیلتھ سنٹر دلانوالہ کا دورہ کیا، رورل ہیلتھ سنٹر میں صفائی، ڈاکٹر و عملہ کی حاضری اور ادویات کا اسٹاک چیک کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹر دلانوالہ میں ڈاکٹر ص عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق موجود رہیں،ایمرجنسی کے لیے ادویات ہر وقت سنٹر میں موجود رکھیں، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، غفلت کا مظاہرہ کرنے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مریضوں کو اددویات کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے، ضروری ادویات کا اسٹاک ہروقت رورل ہیلتھ سنٹر میں موجود رہے، سرکاری ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت سمیت رورل ہیلتھ مراکز کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے سرانجام دیا جارہا ہے ۔

\378

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں