لالہ موسیٰ میں پبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں پر عملدرآمد کروایا جائے گا،ضلع انتظامیہ

ہفتہ 6 اپریل 2024 13:22

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر لالہ موسیٰ صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ لالہ موسیٰ میں پبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹ کے مالکان اور اڈہ مینیجر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسافروں کے لیے ٹرانسپورٹ اڈو ں پر بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور واش رومز کی صفائی کے علاوہ مسافروں کے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ عید ایام کے دوران ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہوں گی۔ اجلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں