ڈپٹی صفدر حسین ورک کی زیر صدارت،ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

ہفتہ 6 اپریل 2024 13:48

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ڈپٹی صفدر حسین ورک کی زیر صدارت،ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ،اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس،اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ تابش محمود بٹ تابانی، ڈسٹرکٹ اٹارنی میڈم شکیلہ سمیت دیگر ممبران اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،رواں سال ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کو 57 شکایات موصول ہوئی جن میں سے 7 پر عملدرآمد کرکے حکومت پنچاب کو واپس بھیج دی گئی ہیں، جبکہ 50 درخواستوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا محکمہ ریونیو،پولیس سمیت تمام محکمے باقاعدگی سے اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کریں ریونیو افسران اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستیں 7 روز کے اندر اپنی رپورٹ جمع کروائیں، انہوں نے کہا کہ زیر التوا درخواستوں اور ریونیو کورٹ کیسز کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے،اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کی باقاعدگی سے سماعت کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی اوورسیز کمیٹی اوورسیز کے مسائل کے حل کا ایک مؤثر فورم ہے پولیس اور دیگر انتظامی محکمے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں