لالہ موسیٰ،تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، ایک نوجوان جاں بحق

منگل 24 مئی 2022 00:04

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، ایک نوجوان جاں بحق۔ دولت نگر میں سڑک پر نیشنل بنک کے سامنے تیز رفتار دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں نواحی گاؤں لانمبڑہ کا رہائشی عثمان ولد اکبر شدید زخمی ہو گیا ،جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار دونوں نوجوان فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمی کو ہسپتال منتقل کیاگیا تا ہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں