ڈپٹی کمشنر کا تحصیل لیول ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا

اتوار 24 مارچ 2024 16:30

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تحصیل لیول ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ایاز ناصر ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ہسپتال کے لان میں پودا لگایا اور ہسپتال میں مریضوں سے سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا اور ڈاکٹر و عملہ کی حاضری، صفائی سمیت دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کو چیک کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گجرات ضلع میں قائم ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، تمام ہسپتالوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت اددویات اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران مسلسل سرکاری ہسپتالوں کے دورے کررہے ہیں اور طبی سہولیات کی بہتری کے اقدامات یقینی بنارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے، طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ درخت صحت افزا ماحول کے نہایت ضروری ہیں، سرکاری عمارات میں شجرکاری کی جارہی ہے، درخت نہ صرف ماحول کو صاف رکھتے ہیں بلکے خوبصورت بناتے ہیں، ماحولیات آلودگی کے مضر اثرات سے بچاو کے لئے شجرکاری وقت کی ضرورت ہے، ہر فرد شجرکاری کاری مہم میں حصہ لے اورآنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

\378

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں