مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے جامعہ گجرات کے مرکز برائے السنہ وعلوم ترجمہ کے زیر اہتمام تقریبات

منگل 21 فروری 2017 22:07

لا لہ موسیٰ ۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)مادری زبانوں کا عالمی دن جامعہ گجرات کے مرکز برائے السنہ وعلوم ترجمہ کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔ سنٹر فار لینگویجز اینڈ ٹرانسلیشن سٹڈیز کے سربراہ ڈاکٹر غلام علی کی قیادت میں ’’ماںبولی دیہاڑ‘‘ کے حوالے سے خصوصی واک منعقد ہوئی۔ طالبعلموں نے مادری زبان کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

واک وائس چانسلر سیکرٹریٹ پہنچی تو وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے خصوصی طور پر شرکت اور اس دن کے آگاہی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبان کسی بھی انسان کی ذات اورشناخت کا اہم ترین جزو ہے اسی لیے اسے بنیادی انسانی حقوق میں شمار کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

لسانی رنگارنگی آفاتی اقدار کی نمائندگی کرتی ہے جو معاشروں کے اتحاد اور ہم آہنگی کو تقویت دیتی ہے۔

اس موقع پر ماں بولی سے اظہار یکجہتی کے لیے یادر گار کیک بھی کاٹا گیا۔ شیخ الجامعہ نے سربراہ مرکز السنہ کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس سے قبل مرکزی لائبریری کے ہال میں مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے ’’فکری مکالمہ ‘‘ کی بھرپور نشست ہوئی۔ ڈائریکٹر میڈیا و کالم نطار شیخ عبدالرشید نے کلیدی خطاب میں کہا کہ مادری زبان شخصیت کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ماں بولی کو حقیر سمجھنے والے خود کو اور اپنی تہذیب کو بھی حقیر سمجھتے ہیں۔ ڈاکٹر ریاض احمد مانگریو نے سندھی زبان ،پروفیسر رضائے مصطفیٰ نے پنجابی اور لانگڑی زبان ، پروفیسر عامر جمیل خاں بٹوائی نے بلوچی زبان، سینئر لائبریرین عمران صدیقی نے سرائیکی زبان ، انصار علی نے شینا زبان اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس ڈاکٹر فریش اللہ نے پشتو زبان کے تناظر میںلسانی اہمیت کو خوب بیان کیا۔ ڈاکٹر غلام علی نے مادری زبان کے عالمی دن کو بھرپور انداز میں منانے پر شرکاء کو مبارکباد دی۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں