گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے لئے کسانوں میں 23لاکھ روپے کے چیک تقسیم

بدھ 22 فروری 2017 23:25

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) حکومت پنجاب کے لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کیلئے خصوصی پروگرام کے تحت گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے لئے کٹڑوں کی پرورش کرنے والے کسانوں میں 23لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر واجد ارشد تھے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت فیز ون میں کٹڑوںکی بہتر پرورش اور انہیں فربہ کرنیوالے 401مویشی پال حضرات کی رجسٹریشن کی گئی تھی جنہیں مجموعی طور پر 23لاکھ روپے کے چیک دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیز ٹو کیلئے مزید 720کسانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جنہیں جلد چیک فراہم کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک کا شعبہ ملک کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کیلئے نہایت اہم کردار ادا کر سکتا ہے ،خصوصا کٹڑوںکی پرورش سے نہ صرف کسان معاشی طور پر خوشحال ہوگا بلکہ ملک گوشت کی پیداوار میں خود کفیل اور اسے ایکسپورٹ بھی کر سکتا ہے۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ حکومت پنجاب کے اس انقلابی اقدام کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں