پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 21:59

لالہ موسیٰ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)محمد اشرف پٹواری کو بیس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، مجسٹریٹ درجہ اول ساجد محمود گوندل کی نگرانی میں محکمہ اینٹی کرپشن سرکل گجرات کے انچارج عاطف شوکت نے اپنے ماتحت عملہ کانسٹیبل اسد اللہ خاں سٹاف ممبر قمر کے ہمراہ اشرف پٹواری کو موقع پر گرفتار کرکے اس کی دائیں جانب والی جیب سے نشان زدہ پانچ پانچ ہزار کے چار نوٹ برآمد کر لئے ،تفصیل کے مطابق سابق سیکرٹری بار کھاریاں وصدر آواز خلق سنو تحریک نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنی ایک پراپرٹی ساڑھے چار مرلے کی فروخت کی جس کی رپورٹ کیلئے حلقہ کے پٹواری محمد اشرف سے رپورٹ پٹواری بعد از ملاحظہ حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا تو مذکورہ پٹواری نے 20,000/-روپے رشوت طلب کی جس پرنوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے صدر بار گجرات اور کھاریاں کے وکلاء سے مشاورت کی اور انکی ہدایت پر پٹواری محمد اشرف کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست دی گئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن کے آفیسران نے کارروائی کرتے ہوئے FIRنمبر 4/17زیر دفعہ161ت پ اور 5-2/47پی سی اے کے تحت تھانہACEضلع گجرات میںمقدمہ درج کرتے ہوئے پٹواری محمد اشرف کوگرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں