تعلیم کے فروغ سے ایک معاشرے میں مثبت اور حقیقی تبدیلی ممکن ہے،جدون خان وزیر

منگل 20 فروری 2018 13:23

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) یونیورسل پبلک سکول (یوپی ایس) لنڈی کوتل میں یوم والدین کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایجنسی ایجوکیشن آفیسر خیبرایجنسی جدون وزیر، پولیٹکل تحصیلدار لنڈی کوتل شمس الاسلام ، گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈی کوتل کے وائس پرنسپل پروفیسر شاہ محمد شینواری، پروفیسر جندول آفریدی، سرکردہ قبائیلی مشران ملک تاج الدین شینواری، رسول جان ، قاری خیر رحمن کے علاوہ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایجنسی ایجوکیشن آفیسر جدون خان وزیر ، پولیٹکل تحصیلد ار شمس الاسلام و دیگر نے کہا کہ تعلیم ہی کے ذریعے علاقے میں امن قائم کیا جاسکتا ہے، تعلیم کے فروغ سے ایک معاشرے میں مثبت اور حقیقی تبدیلی ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ ہر بچہ ہر سکول میں پیغام کو عام کرنا ہے، جس میں ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہوگا،تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم کی زیور سے محروم نہ ہو جائے ، انہوں نے کہا کہ علاقے میں تعلیم کی فروغ میں یوپی ایس سکول کا قلیدی کردار ہے، فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اسلامیہ کالجیٹ کورسز کے آغاز سے علاقہ ترقی کریگی، انہوں نے کہا کہ سکول کے بچے قو می سرمایہ ہیں، جس سے ملک و قوم کی روشن مستقبل وابستہ ہیں، آخر میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں