ہروئین بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ مجموعی طور پر 3500 گرام ہیروئن ، منشیات بنانے کے آلات برآمد

جمعرات 21 مارچ 2024 22:56

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) جمرود پولیس کی منشیات کےخلاف کامیاب کارروائی علاقہ شاکس حجرے میں خفیہ طریقے سے قائم کی گئی ہروئین بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ مجموعی طور پر 3500 گرام ہیروئن ، منشیات بنانے کے آلات برآمد کئے گئے، 4 ملزمان گرفتار مقدمہ درج مزید تحقیقات جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے جاری کردہ احکامات پر منشیات کے خلاف مہم کامیابی کے ساتھ جاری سرکل افسر محمد نواز کے نگرانی میں ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی خفیہ اطلاع پر انچارج کارخانوں حضرت منیر کے سربراہی میں اے انچارج تختہ بیگ بخت منیر اور دیگر پولیس نفری نے تھانہ حدود جمرود علاقہ شاکس حجرہ انوارولد اسرار زوراخیل پر چھاپے زان ہوئی جہاں پر ملزمان ہروئین بنانے میں مصروف تھے۔

گرفتار ملزمان ناصر سکنہ نو شہرہ،محمد ارشد سکنہ قمبر خیل باڑہ،جاوید سکنہ افغانستان ،بختان سکنہ افغانستان حال شاکس شامل ہیں جنکے قبضے سے 3500 گرام ہیروئن برآمد جبکہ منشیات بنانے کے آلات بالٹی ڈیجیٹل سکیل مکسچر و دیگر برامد کرکے ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں