لنڈی کوتل، عالم دین پیر محمد عمر بنوری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیر 18 مارچ 2024 23:13

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) معروف عالم دین پیر محمد عمر بنوری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ خانقاہ بنوریہ اشخیل چشم چراغ مولانا محمد عمر بنوری مختصر علالت کے بعد بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،مرحوم کا نماز جنازہ خانقاہ بنوریہ اشخیل کے سامنے ادا کردی گئی نماز جنازہ میں شاگردوں، عام عوام، لنڈی کوتل علاقائی مشران، سیاسی و سماجی تنظیمیں کے رہنماں ، علما کرام اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں شاگردوں، عقیدت مندوں نے شرکت کی. نماز جنازہ مفتی سید قمر مہتمم دارالعلوم سرحد نے پڑھائی اس موقع پر علما کرام نے پیر محمد بنوری کی زندگی اور دین اسلام کی خدمت پر روشنی ڈالیں اور ان کی نیک چلن و قابل تحسین اعمال کا زکر کیا اس موقع پر ان کے فرزند نوجوان عالم دین علی احمد بنوری نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیر محمد عمر بنوری کا دین اسلام کی خدمات کا یہ سلسلہ ہم جاری رکھیں گے اور تمام چاہنے والوں اور عقیدت مندوں سے وہی توقعات ہیں کہ وہ ہمارے جامعہ بنوریہ اشخیل اور ہمارے خاندان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے گی اور دین اسلام کی خدمت کا یہ صدیوں پرانی سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر پیر محمد عمر بنوری کے بھائی محمود احمد بنوری اور ان کے بھتیجے مولانا محمد ابراہیم عرف باچاجان نے تمام آنے والے شرکا کا شکریہ ادا کیا کہ اس غم میں شریک ہوئیں اور آخر میں مرحوم کی مغفرت و درجات بلندی کے لئے دعائیں کی گئیں.

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں