لنڈی کوتل، وزیراعظم شہبازشریف کےاعلان کردہ پیکیج کے مطابق بارش متاثرین میں چیکس تقسیم

پیر 18 مارچ 2024 17:24

لنڈ کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کےاعلان کردہ پیکیج کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے حالیہ بارشوں کےباعث ڈسٹرکٹ خیبر میں 42منہدم ہونے والے گھروں کیلئے 1کروڑ 54 لاکھ روپے کے چیکس مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما الحاج شاہ جی گل آفریدی اور سابق پارلیمانی لیڈرالحاج بلاول آفریدی کے ذریعے متاثرین میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ ن ضم اضلاع کوآرڈینیٹر عمران لالا،خیبر صدر اصغر آفریدی،فقیرمحمدآفریدی،عابدفیض اور جمرود صدر کلیم آفریدی و دیگر رہنماؤں سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر ریلیف نعمان علی شاہ اور PDMA سٹاف بھی موجودتھے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں