ضلع خیبر میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں سخت سیکورٹی انتظامات

پیر 29 اپریل 2024 21:08

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ضلع خیبر سات روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،پندرہ سو سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے۔ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ،ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور ناکہ بندیاں،مشکوک افراد کالے شیشوں، بغیر رجسٹریشن گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔

ضلع خیبر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے زیر نگرانی7روزہ پولیو کمپئین سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ جاری اہم شاہراہوں چوکیات چیک پوسٹ، اور حساس علاقوں میں کیو آر آف کی گشت ضلع بھر کے پولیو ٹیموں کے ساتھ 1200 اہلکار تعینات کی گئی ہیں جبکہ 300 سے زائد اہلکار موبائل ٹیم کیو آر آف اور دیگر سپشل ڈیوٹیاں لگائی گئی،تمام اہلکاروں کوالرٹ رہنےکی احکامات دوران ناکہ بندیاں بغیررجسٹریشن موٹر سائیکل گاڑیوں کووارننگ۔

(جاری ہے)

مشکوک گاڑیوں کی جامعہ تلاشی اور کالے شیشوں کے پلاسٹک کو ہٹایا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی نے پولیوں سیکورٹی مہم پر مامور افسران و اہلکاران کو سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاں کہ دوران ڈیوٹی ہیلمٹ جیکٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں دورانی ڈیوٹی سماٹ فون استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ اپنی اور پولیو ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے مشکوک افراد مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلیوں پر خصوصی نظر رکھیں۔\378

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں