چائنیز وفد کالنڈی کوتل میں تاریخی بدھ مت سٹوپہ کا دورہ

منگل 23 اپریل 2024 22:40

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) چائنیز سیاحوں کے وفدنےخیبر پولیس کی فل پروف سیکورٹی میں لنڈی کوتل زیڑے چیک پوسٹ کے قریب تاریخی بدھ مت سٹوپہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد مہمندنے بتایا کہ چائنیزوفد نے دورہ لنڈی کوتل کے دوران خیبر سلطان خیل میں واقع سٹوپہ میں نہ صرف اپنی مذہبی عبادت کی بلکہ چائینز سیاحوں نے ضلع خیبر کوتاریخی ورثہ اور امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔چائینز سیاحوں نے فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے پر خیبر پولیس کے حکام و جوانوں کاخصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں