لنڈی کوتل، وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکیج کے مطابق بارش متاثرین میں چیکس تقسیم

پیر 18 مارچ 2024 22:00

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کیاعلان کردہ پیکیج کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے حالیہ بارشوں کے باعث ڈسٹرکٹ خیبر میں 42منہدم ہونے والے گھروں کیلئے 1کروڑ 54 لاکھ روپے کے چیکس مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما الحاج شاہ جی گل آفریدی اور سابق پارلیمانی لیڈرالحاج بلاول آفریدی کے ذریعے متاثرین میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن)ضم اضلاع کوآرڈینیٹر عمران لالا،خیبر صدر اصغر آفریدی،فقیرمحمدآفریدی،عابدفیض اور جمرود صدر کلیم آفریدی و دیگر رہنماں سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر ریلیف نعمان علی شاہ اور PDMA سٹاف بھی موجودتھے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں