لنڈی کوتل پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،کرکے7کلوگرام ہیروئن اور 10 کلوگرام چرس برآمد

جمعرات 14 مارچ 2024 19:50

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) لنڈی کوتل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے7کلوگرام ہیروئن اور 10 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری ہے، سرکل افسر سوالزارخان کی نگرانی میں ایس ایچ او میلواڈ عقل غمین کی خفیہ اطلاع پر مجید خان اور دیگر پولیس نفری نے تھانہ حدود میلواڈ علاقہ سیال خان خوڑ فرنٹیئر روڈ پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار کے خفیہ خانے سے 6کلوگرام ہیروئن اور 10 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملوث2 ملزمان نوید زمان،فرمان خان کو گرفتارکرکے حوالات منتقل کردیا گیا۔\378

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں