لنڈی کوتل آکسفورڈ پبلک ہائی سکول میں سالانہ رزلٹ ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

طلباء نے تقاریر کیں‘ ملی نغمے اور خوبصورت خاکے پیش کئے جس سے شرکاء خوب لطف اندوز ہوئے

بدھ 9 جنوری 2019 14:06

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) لنڈی کوتل آکسفورڈ پبلک ہائی سکول میں سالانہ رزلٹ ڈے کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی تحصیلدار بازار ذخہ خیل ریاض الحق تھی- اس موقع پر طلباء نے تقاریر. ملی نغمے اور خوبصورت خاکے پیش کئے جس سے شرکاء خوب لطف اندوز ہوئی. سالانہ امتحان میں کلاس فور کے طالب علم فرہان ولد عادل نے 525میں 465 نمبرز حاصل کرکے پہلی جبکہ تیسرے جماعت کے علی نے 460 نمبرز لیکر دوسرے اور کلاس ہفتم کے ابوبکر نے 650 میں 566 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی.

آکسفورڈ پبلک ہائی سکول کے پرنسپل نورسید شینواری نے سکول میں فرسٹ پوزیشن لینے والے طالب علم کو لیپ ٹاپ دیا.

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض الحق نے کہا کہ قبائلی طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلکہ صرف انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر میدان میں قبائلی عوام نے ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی قوم کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ترقی یافتہ اقوام نے تعلیم ہی کی بدولت ترقی کی ہے آخر میں مہمان خصوصی نے پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئی. واضح رہے کہ لائن آفیسر سوالزر خان آفریدی اور نائب صوبیدار عصمت اللہ آفریدی نے اس موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے تھے جس پر سکول انتظامیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا-

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں