لاڑکانہ شہر کے اولڈ بس اسٹینڈ روڈ پر گذشتہ تین دنوں سے نالوں کا گندہ پانی جمع ہوگیا

اتوار 23 ستمبر 2018 19:30

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) لاڑکانہ شہر کے اولڈ بس اسٹینڈ روڈ پر گذشتہ تین دنوں سے نالوں کا گندہ پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث تاجر برادری سمیت علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، متعدد بار شکایتوں کے باوجود گندہ پانی نیکال نہیں کیا گیا ہے، علاقہ مکینوں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر گندہ پانی نیکال نہ کیا گیا تو یونین کمیٹی چیئرمین دفتر کا گھیراؤ کرکے دھرنا دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں علاقہ مکینوں اور تاجروں محمد علی، ندیم احمد، صابر علی اور دیگر نے بتایا کہ لاڑکانہ شہر کے اہم علاقے اولڈ بس اسٹینڈ پر گذشتہ تین دنوں سے گندے نالوں کا گندہ پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث مرد، خواتین اور ضعیف افراد سمیت تاجر برادری کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ متعدد بار یونین کمیٹی چیئرمین علی گوہر بھٹی، میونسپل عملے سمیت متعلقہ افسران کو شکایتیں کرچکے لیکن ان کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ محکمے کی جانب سے ہر یونین کمیٹی کو ماہانہ 5 لاکھ روپیوں سے زائد رقم بجٹ کی مد میں دی جاتی ہے لیکن اس کے برعکس علاقے کے متعدد مقامات پر گندہ پانی جمع ہونے معمول بن چکا ہے۔ علاقہ مکینوں اور تاجروں نے انتباہ کیا کہ اگر نالوں کا گندہ پانی نیکال نہ کیا گیا تو بصورت دیگر یونین کمیٹی چیئرمین علی گوہر بھٹی کے دفتر کا گھیراؤ کرکے دھرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں