سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی یکم دسمبر سندھی ثقافت کا دن منانے کے حوالے سے تقریبات جاری

جمعرات 21 نومبر 2019 21:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی یکم دسمبر سندھی ثقافت کا دن منانے کے حوالے سے تقریبات جاری ہیں، لاڑکانہ میں قائد عوام انجنیئرنگ یونیورسٹی کیمپس میں زیر تعلیم سول، الیکڑیکل، الیکٹرانکس اور مکینیکل شعبات فائنل ایئر کے طلبہ کی جانب سے ثقافتی تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبہ نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر طلبہ دائود حکیم پنہیار، اشفاق ساریو، صدام حسین بنگلانی، رفیق جوکھیو، شفقت حسین مغیری اور شفقت شیخ علامتی شادی ٹیبلوز میں دولہے اور دلہن کا کردار ادا کیا اور شادی کی تمام تر رسومات بھی ادا کی گئی، تقریب کے مہمان خاص ڈائریکٹر انتساب علی سدھایو، وجاہت حسین مکانی، چیئرمین شعبہ الیکٹرانکس عادل انصاری تھے، اس موقع پر صادق علی شاہ، رمضان بھنگوار، میر بھیو، ذوالفقار عمرانی، عمران سولنگی و دیگر طلبہ کا کہنا تھا کہ قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس لاڑکانہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ثقافتی دن منانے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد اپنی ثقافت کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے، ان کا مزید کہنا یا کہ سندھی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے جس کی مثال موہن جو دڑو ہے جہاں کے لوگ مہذب اور اپنی ثقافت سے پیار کرتے تھے، طلبہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ یکم دسمبر پر سندھی ثقافت کا دن پرجوش طریقے سے مناکر پوری دنیا کو یہ پیغام دیں گے سندھ امن اور صوفیائے کرام کی دھرتی ہے جس دھرتی نے ہمیشہ امن کا درس ہے اور اسی پیغام سے ہی پوری دنیا میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر طلبہ نے دھول کی تھاپ پر سندھی گیت ہو جمالو رقص کرکے سماں باندھ لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں