صوبائی وزیر صحت سندھ ایک اور تجربے کے لیے تیار، لاڑکانہ کی تحصیلوں کے تمام اسپتال ایک ہفتے میں پیپلز پبلک ہیلتھ انیشئیٹو ادارے کو سوپنے کا فیصلہ

Shehzad Ali Khan شہزاد علی خان ہفتہ 9 اکتوبر 2021 15:36

صوبائی وزیر صحت سندھ ایک اور تجربے کے لیے تیار، لاڑکانہ کی تحصیلوں کے تمام اسپتال ایک ہفتے میں پیپلز پبلک ہیلتھ انیشئیٹو ادارے کو سوپنے کا فیصلہ
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے شیخ زید چلڈرن اور وومن اسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ شہر کے اسپتالوں پر مریضوں کا دبائو کم کرنے کے لیے تحصیل کے تمام اسپتال پی پی ایچ آئی کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اس سے قبل بھی وزیر صحت کیجانب سے انٹیگریٹڈ ہیلتھ سروسز ادارے کو سینکڑوں ہیتلھ یونٹس سونپے گئے تھے جو کہ اب واپس لے لیے گئے ہیں اس متعلق وزیر صحت کا کہنا تھا کہ آئی ایچ ایس مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا لہاذا اب پی پی ایچ آئی کو اسپتال سونپے جائیں گے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مسائل موجود ہیں جس کی وجہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہے، دوسری جانب لاڑکانہ کے چلڈرن اسپتال میں وینٹیلیٹرز سمیت دیگر بنیادی سہتوں کے فقدان سے شرح اموات میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، وزیر صحت کے دورے پر پی پی ایچ آئی، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام اور وائس چانسلر جامع بینظیر بھٹو میڈیکل پروفیسر انیلا عطاالرحمان اور سیکریٹری صحت بھی انکے ہمراہ تھے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں