لاڑکانہ ، مچھلی چوری کے معاملے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،متعدد زخمی

جمعہ 1 ستمبر 2017 17:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2017ء) قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل نصیرآباد کے گاؤں رسول بخش گن میں تالاب سے مبینہ طور مچھلی چوری کے معاملے پر سولنگی برادری سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باجی خان گن، اخلاق گن اور عبدالقادر گن کو شدید زخمی کردیا جبکہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے باجی خان گن توڑگیا تاہم دیگر زخمیوں کو ورثا نے لاڑکانہ چانڈکا شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمیوں کے ورثا کا کہنا تھا کہ سولنگی برادری سے تعلق رکھنے والے صفدر سولنگی اور طارق سولنگی نے مچھلی کی تالاب سے مچھلی چوری کی جسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر وڈیرے کے حوالے کیا جہاں پر وڈیرے نے ان کی تذلیل کی جس کے بعد ان صفدر اور طارق ہمیں مسلسل جان لیوا دھمکیاں دے رہے تھے جنہوں نے گذشتہ روز فائرنگ کرکے باجی خان کو قتل کرنے سمیت دو افراد کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں